: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
راجکوٹ، 16 جنوری (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 10 وکٹ سے ملی شرمناک شکست کے بعد اب کھلاڑیوں کے بیچ غور وخوض شروع ہو گیا ہے اور راجکوٹ میں جمعہ کے روزدوسرے مقابلے سے پہلے ٹیم سے بلے بازی میں اصلاح اور بڑی تبدیلی کی امید رہے گی۔
وراٹ
کوہلی کی اسٹار ہندوستانی ٹیم کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پہلے ہی ون ڈے میں جس طرح 10 وکٹ کی یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس کے بعد سے ٹیم کی کارکردگی پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔
ہندوستان کے پاس بہترین بلے باز ہیں، لیکن اس میچ میں اس کے بلے بازوں نے ہی سب سے زیادہ مایوس کیا۔