لندن، 15 مئی (یو این آئی) انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ون ڈے اور ٹی-20 سیریز کے لیے اعلان کردہ 14 رکنی ٹیم میں تیز گیند باز اسی وونگ کو واپس بلا لیا ہے۔
سلیکٹرز نے ہیدر نائٹ
کے استعفیٰ کے بعد اسٹار آل راؤنڈر نیٹ سائور - برنٹ کو تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچوں کے لیے کل وقتی کپتان کی ذمہ داری سونپی ہے۔
وونگ کی واپسی آسٹریلیا کے دورے پر شاندار کار کردگی کے بعد ہوئی ہے۔