: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ڈربن، 15 فروری (یو این آئی ) بین اسٹوکس (ناٹ آؤٹ 47) رن اور معین علی (39 رن) کی تابڑ توڑ اننگز اور اس کے گیند بازوں کی بہترین بولنگ کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی -20 میچ کے انتہائی قریبی مقابلے میں دو رن سے شکست دے کر سیریز میں 1-1 سے برابر کر لی۔
انگلینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسٹوکس کے 30 گیندوں میں چار
چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 اور معین کے محض 11 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے تابڑ توڑ 39 رنز کی اننگز کے سہارے 20 اوور میں سات وکٹ پر 204 رنز بنائے۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم کپتان كوئنٹن ڈی کوک کے 22 گیندوں میں دو چوکے اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کے باوجود 20 اوور میں سات وکٹ پر 202 رن ہی بنا سکی۔