: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سینٹ لوسیا، 19جون (یو این آئی) کپتان اور سلامی بلے باز ڈین ایلگر (77) اور کوئنٹن ڈی کاک (ناٹ آوٹ 59) کی شاندار نصف سنچریوں نے جنوبی افریقہ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ودسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن جمعہ کو تین وکٹ پر 37رن کی نازک حالت سے
نکال کر اسٹمپس تک پانچ وکٹ پر 218رن کی اچھی حالت میں پہنچا دیا۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس کا یہ فیصلہ اس و قت تک صحیح نظر آرہا تھا جب تک اس نے جنوبی افریقہ کے تین وکٹ محض 37رن پر گرا دیئے تھے۔