: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،10جولائی(ایجنسی)کبھی صنفی تنازعہ تو کبھی ہم جنس پرست ہونے کی ذہنی اذیت برداشت کرنے والی ہندوستانی ایتھلیٹ Dutee Chand دوتی چند نے اپنے جذبے اوراستقلال کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے اٹلی کے نیپلس میں 30ویں ورلڈ سمر یونیورسٹی گیمس کے 100میٹر مقابلہ میں ہندوستان کو پہلا سونے
کا تمغہ دلاکر تاریخ رقم کی ہے۔
ہندوستان کو ان کھیلوں میں نہ صرف پہلا تمغہ ملا ہے بلکہ وہ ورلڈ یونیورسٹی گیمس کی تاریخ میں 100میٹر کی دوڑ میں سونا جیتنے والی بھی پہلی ہندوستانی ہیں۔
اس سے قبل کوئی بھی ہندوستانی ان کھیلوں میں 100میٹر دوڑ کے فائنل میں کبھی کوالیفائی نہیں کرپایا ہے۔