: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن، 13 نومبر (یواین آئی) آسٹریا کے Dominic Thiem ڈامنک تھیم نے سربیا کے نوواک جوکووچ کے خلاف حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال کے آخری اے ٹی پی فائنلس ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے، جس سے سربیا ئی کھلاڑی کو راجر فیڈرر کے ساتھ شوٹ آوٹ میں اترنا پڑے
گا۔
پانچویں سیڈ تھیئم نے لندن کے او 2 ایرینا میں جوکووچ کے خلاف اپنے مقابلے میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد زبردست واپسی کی اور 6-7 (5/7)، 6-3، 7-6 (7/5) سے سخت جدوجہد کے بعد مقابلہ جیت لیا۔
اس سے پہلے سوئس ماسٹر فیڈرر نے اٹلی کے ماٹيو بیریٹني کو 7-6 (7/2)، 6-3 سے گروپ کے راؤنڈ رابن میچ میں شکست دی۔