: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پارل، 20 جنوری (یو این آئی) پہلا میچ 31 رن سے ہارنے کے بعد، ہندوستان کی کرکٹ ٹیم جمعہ کو جب میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں دوسرے ون ڈے میں کھیلنے اترے گی تو اس کے لئے یہ کرو یا مرو کا مقابلہ ہوگا۔
ہندوستان اگر اس میچ بھی ہار جاتا ہے تو سیریز اس کے
ہاتھ سے نکل جائے گی جبکہ جیتنے کی صورت میں اس کا پاس سیریز پر قبضہ کرنے کے لئے ایک اور موقع ہوگا۔
ہندوستان کی ٹیم نے مایوس کن گیندبازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو پہلے میچ میں چار وکٹوں پر 296 رن بنانے دیئے اور تعاقب میں صرف آٹھ وکٹوں پر 265 رنز ہی بنا سکی۔