: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 29 مارچ (ایجنسی) جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کرس مورس نے ہندستان کے نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی آرڈر پر کھیلنے کے اہل ہیں۔
آئی پی ایل کے 12 ویں سیزن کے لئے دہلی كیپٹلس ٹیم کے رکن مورس نے یہاں فیروز شاہ
کوٹلہ میدان پر کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے خلاف ہونے والے مقابلے کی شام جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں اپنی ٹیم کے تیسرے میچ میں کھیلنے کی امید ظاہر کی ۔
یہ پوچھے جانے پر کہ ان کے شامل ہونے سے کیا بلے بازی آرڈر میں پنت پر کوئی اثر پڑے گاکہ مورس نے کہا کہ رشبھ اسی طرح کھیلیں گے چاہے ان کا بلے بازی آرڈر کوئی بھی ہو۔