: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،٣٠ اپریل (ذرائع) تلنگانہ ہائی کورٹ نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، اپّل کے نارتھ اسٹینڈ سے سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین کا نام ہٹانے سے روک دیا ہے۔یہ فیصلہ اُس وقت آیا جب ایسوسی ایشن کے محتسب جسٹس (ر) ایشوریا نے گزشتہ ہفتے
اظہرالدین کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔اس فیصلے کو اظہرالدین نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انہوں نے دو دہائیوں تک بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی ہے، اور ان کا نام ہٹانا ناانصافی ہے۔ انہوں نے عدالت سے اپیل کی کہ محتسب کے حکم پر عبوری حکم امتناع جاری کیا جائے۔