حیدر آباد - 22 - دسمبر (اعتماد نیوز ) روز نامہ اعتماد کی 20 ویں سالگرہ کے ضمن میں سینٹ جوزف جونیر اور ڈگری کالج اور جواہر جونیر کالج اینڈ ہائی اسکول رین بازار یا قوت پوره کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنمنٹ کا اہمتام کیا گیا۔ اس ٹورنمنٹ میں جملہ 8 ٹیموں نے حصہ لیا جن میں مونارچ اسکول،ایم ایس کریٹیو اسکول، سینٹ معاذ اسکول، رائزنگ سن نیشنل اسکول، مدینہ مشن اسلامک اسکول، گریس ماڈل اسکول، ڈان ہائی اسکول اور جواہر ہائی اسکول شامل ہیں۔ فائنل میں ایم ایس کریٹیو اسکول نے مدینه مشن اسکول کو ہرا کر ٹورنمنٹ جیت لیا۔ پہلے سیمی فائنل میں ایم ایس کر یٹیو اسکول نے سینٹ معاذ اسکول کو جبکہ مدینہ مشن اسلامک اسکول نے ڈان ہائی اسکول کو ہرایا۔ تمام میا چس یا قوت پورہ کے
عرفات گراونڈ پر منعقد ہوئے۔ یہ ٹورنمنٹ 7 اوور کے فارمیٹ میں کھیلا گیا۔ ٹورنمنٹ کے دوران پلیئر آف دی میا چس کے کھلاڑی اس طرح ہیں : مزمل (سینٹ معاذ) حارث (ایم ایس کریٹیو ) عذیر مدینہ مشن اسلامک، رفیع ( جواہر ہائی اسکول ) ، محمد امجد ( ڈان اسکول ) ، سادات (ایم ایس کریٹیو ) تقسیم انعامات کے پروگرام کے دوران ڈاکٹر ایوب شاد جواہر جونیر کالج و ہائی اسکول، جناب ساجد ایم ایس کریٹیو اسکول، جناب سہیل ایم ایس کریٹیو اسکول اور جناب عثمان فاروقی مدینہ اسلامک مشن اسکول ڈائرکٹر نے خطاب کیا اور روز نامہ اعتماد کی صحافتی خدمات کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس ٹورنمنٹ کے انعقاد پر بھی مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے طلبہ کو ذہنی و جسمانی طور پر کافی فائدہ ہوتا ہے۔ گراونڈ انچارج حافظ اکرم تھے۔