: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سینچورین، 17 فروری (یو این آآئی) جانی بیرسٹو (64)، جوس بٹلر (57) اور کپتان مورگن (ناٹ آؤٹ 57) کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو تیسرے اور آخری ٹی -20 میچ میں پانچ وکٹ سے شکست دے کر سیریز 2 -1 سے اپنے نام کر لی۔
جنوبی افریقہ نے هینرچ كلاسین کی 33 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے 66 رنوں کی نصف سنچری اور اوپنر تیمبا باوما کی 24 گیندوں میں 49 رن پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی اننگز کی بدولت 20 اوور میں
چھ وکٹ پر 222 رنوں کا مضبوط اسکور کھڑا کیا۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے بيرسٹو کی 34 گیندوں میں سات چوکوں اور تین چھکوں کے سہارے 64 رن، بٹلر کے 29 گیندوں میں نو چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 57 رن اور مورگن نے 22 گیندوں میں سات طوفانی چھکے کے دم پر ناٹ آؤٹ 57 رنوں کی اننگز کی مدد سے 19.1 اوور میں پانچ وکٹ پر 226 رن بنا لئے اور میچ جیت لیا. مورگن کو ان کی آتشی اننگ کے لئے پلیئر آف میچ اور پلیئر آف دی سیریز کا خطاب دیا گیا۔