: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد،7ستمبر(ذرائع)تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ایتھلیٹ دیپتی جیونجی کو اعزاز سے نوازا، دیپتی نے 2024 کے پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا۔سی ایم نےبروز ہفتہ، 7 ستمبر کو دیپتی کو جوبلی ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دی۔انہوں نے عہدیداروں کو
ہدایت دی کہ انہیں گروپ-2 سطح کی سرکاری ملازمت، ایک کروڑ روپئے کا نقد انعام اور ورنگل میں 500 گز کا پلاٹ مہیاکرے۔مزید انہوں نے دیپتی کے کوچ ناگاپوری رمیش کے لیے 10 لاکھ روپے کے نقد انعام کا حکم دیا۔دیپتی نے پیرس میں 2024 پیرالمپکس میں خواتین کے 400 میٹر T20 فائنل میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔