: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنئی، 08 اپریل (ایجنسی)انڈین پریمیئر لیگ کی دو ٹاپ ٹیموں گزشتہ چمپئن چنئی سپر کنگ اور کولکاتا نائٹ رائڈرس منگل کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کو برابری کی ٹکر دینے اتریں گي۔
دونوں ہی ٹیموں کی اب تک
ٹورنامنٹ میں کارکردگی تسلی بخش رہی ہے، تین بار کی چمپئن چنئی نے پانچ میچوں میں چار جیتے ہیں اور ایک میچ ہارا ہے جس کے بعد وہ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کولکتہ پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک شکست کے بعد آٹھ پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی بدولت ٹاپ پر ہے۔ مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم اپنے گھریلو میدان اور حالات کا فائدہ اٹھا کر سب سے اوپر پہنچنے کی کوشش کرے گی جبکہ کے کے آر کی کوشش کامیاب تال برقرار رکھتے ہوئے ٹیبل میں سب سے اوپر رہنے کی ہوگی۔