: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/23مئی(ایجنسی) آئی پی ایل 11 کے آج کے پہلے کوالیفائر میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کو شکست دے کر چنئی سپر کنگس نے فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنا لیاہے۔ آج یہاں کھیلے گئے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم نے 5 گیند باقی رہتے ہوئے دو وکٹ سے جیت حاصل کی اور ساتویں بار فائنل میں پہنچ گئی۔
سن رائزرس حیدرآباد نے آج پہلے بلے
بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 139 رن بنائے، جسے دھونی اینڈ کمپنی نے 20 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے براتھ ویٹ نے سب سے زیادہ 43 رن بنائے جبکہ ولیمسن اور یوسف پٹھان نے 24-24 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ شکیب الحسن اور گوسوامی نے 12-12 رن بنائے۔ چنئی سپرکنگس کی طرف سے ڈیون براوو نے دو وکٹ لئے جبکہ رویندر جڈیجہ، چہر، نگڑی اور ٹھاکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔