حیدرآباد،١٩ اگسٹ (ذرائع) ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایشا کپ 9 ستمبر سے شروع ہونگے اور کپ کا آخری میچ 26 ستمبر کو ہوگا- سلیکشن کمیٹی نے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار مظاہرہ کرنے والے حیدرآبادی گیند باز محمد سراج کو بھی موقع نہیں دیاگیا اور اُنہیں اسکواڈ سے باہر کردیاگیا۔اس بار ٹیم میں شبھمن گل کو نائب کپتان بنایا گیا ہے، جبکہ شریاس ایئر اور یشسوی
جیسوال کو ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ تیز گیندبازی میں ہرشِت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اسپن شعبے میں ورون چکرورتی اور کلدیپ یادو کو جگہ ملی ہے۔
ٹیم انڈیا کا اسکواڈ :
سوریا کمار یادو (کپتان)، شبھمن گل (نائب کپتان)، ابھیشیک شرما، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوَم دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، جسپریت بمراہ، اَرشدِیپ سنگھ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ہرشِت رانا اور رِنکو سنگھ۔