راجستھان، ٨ مئی (ذرائع) راجستھان کے جئے پور شہر میں واقع سواۓ مان سنگھ اسٹیڈیم میں بم رکھے جانے کی دھمکی کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔ جئے پور پولیس نے فوری طور پر اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں کو خالی
کرواتے ہوئے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 16 مئی کو سواۓ مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کے درمیان اہم میچ منعقد ہونے والا ہے، جس کے پیشِ نظر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔