: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 17 فروری (یو این آئی ) ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف 21 فروری سے ویلنگٹن میں شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں سابق ہندستانی کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی سمیت کئی سابق
کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
موجودہ وقت کے رن مشین وراٹ اب تک 84 ٹیسٹ میچوں میں 54.97 کی اوسط سے 7207 رنز بنا چکے ہیں اور وہ گنگولی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔
گنگولی نے اپنے کیریئر میں 113 ٹیسٹ میچوں میں 42.17 کی اوسط سے 7212 رن بنائے ہیں۔