سولو، انڈونیشیا، 18 جولائی (یو این آئی) ہندوستان نے جمعہ کے روز انڈو نیشیا میں گروپ ڈی کے مقابلے میں سری لنکا کو 69-110 سے ہرا کر بیڈ منٹن ایشیا جو نیر مکسڈ ٹیم چیمپئن شپ میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔
وشنو کوڑے اور ریشی کالیو کی مکسڈ ڈبلز جوڑی نے ریلے پوائنٹ سسٹم میں کینیتھ ارو گوڈا اور ایسوری اٹانا ئیکے کو 11-5 سے ہرا
کر ہندوستان کی برتری کا آغاز کیا، جہاں ایک ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 110 پوائنٹس حاصل کرنے تھے۔
اس کے بعد گایتری اور منسار اوت بہنوں نے اٹانا ئیکے اور ستھومی ڈی سلوا کے خلاف ہندوستان کی برتری کو 22-14 تک بڑھایا، جس کے بعد جو نیئر عالمی نمبر 1 تنوی شرما نے ستھولی رن سنگھے کے خلاف اپنی شاندار شروعات کرتے ہوئے ہندوستان کا اسکور 33-21 کر دیا۔