: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لاہور ، یکم مئی (یو این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک درجہ ترقی ہو گئی اور وہ ٹاپ 4 میں شامل ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز 2-2 سے برار رہی تھی، پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابراعظم نے
نصف سنچری اسکور کی تھی اور انہوں نے 4 میچز میں مجموعی طور پر 125 رنز اسکور کیے تھے۔
حال ہی میں جاری ہونے والی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں، ان کی ریٹنگ 10 پوائنٹس بڑھ کر 763 ہو گئی ہے ، اب وہ ہندوستانی کھلاڑی سوریہ کمار سے صرف 98 ر ٹنگ پوائنٹ پیچھے ہیں۔