: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
دبئی، 20 جنوری (یو این آئی) پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو 2021 کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی مردوں کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر ٹیم اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو ٹسٹ ٹیم کا سال کا بہترین کپتان نامزد کیا گیا ہے۔
جمعرات کو آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ 2021 کے لیے مردوں کے آئی سی سی ون ڈے اسکواڈ
میں پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شامل ہیں جبکہ ٹسٹ اسکواڈ میں ہندوستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے کھلاڑی شامل ہیں۔
ون ڈے ٹیم میں کپتان بابر اعظم سمیت پاکستان کے دو، بنگلہ دیش کے تین، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور آئرلینڈ کے دو دو کھلاڑی شامل ہیں۔