پیرس، 30 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خاتون نشانے باز اونی لکھیر اجمعہ کو پیرس پیرالمپکس 2024 گیمز میں خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل شوٹنگ ایس ایچ 1 میں اپنے خطاب کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے دو
گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بن گئیں۔
ہندوستانی شوٹر نے فائنل میں 249.7 کا اسکور بنا کر ایک نیا پیرا اولمپک ریکار ڈ درج کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنا سابقہ 249.6 کاریکارڈ بھی توڑ دیا۔