: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میلبورن، 21 جنوری (ایجنسی) گرینڈ سلیم خطابات کی ملکہ امریکہ کی سرینا ولیمز نے اپنا کمال کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو پیر کو تین سیٹ میں 6-1، 4-6، 6-4 سے شکست دے کر سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے خواتین کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
23 گرینڈ سلیم خطابات کی فاتح سرینا نے اس جیت سے ٹورنامنٹ میں الٹ پھیر کا سلسلہ جاری رکھا۔ کل خواتین میں نمبر دو جرمنی کی انجلک کربر اور مردوں میں نمبر تین سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر باہر ہو گئے تھے جبکہ آج نمبر ایک سیڈ ہالیپ اور چوتھی سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زیویریف چوتھے دور میں ہار کر باہر ہو گئے۔