: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میلبورن، 20 جنوری (یو این آئی ) دنیا کے تیسرے نمبر کے کھلاڑی سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلے بارٹي، تیسری سیڈ جاپان کی ناومی اوساکا اور آٹھویں سیڈ امریکہ کی سرینا ولیمز نے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پیر کو دوسرے
راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ سابق نمبر ایک وینس ولیمز کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
20 گرینڈ سلیم خطاب کے فاتح فیڈرر نے امریکہ کے اسٹیو جانسن کو مسلسل سیٹوں میں 6-3، 6-2، 6-2 سے شکست دی۔
ٹاپ سیڈ بارٹي نے یوکرائن کی لیسيا سوریكو کو سخت جدوجہد میں 5-7، 6-1، 6-1 سے شکست دی۔