دبئی/17ستمبر(ایجنسی) افغانستان نے ایشیا کپ 2018 میں سری لنکا کو جیت کے لیے 250 رن کا ہدف دیا ہے، اس نے پیر کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوتے 249/10 کا اسکور بنایا. یہ سری لنکا کے خلاف اسکا سب سے بڑا اسکور بھی ہے، اس سے پہلے سری لنکا اسکا بڑا اسکور 232 رن تھا، جو اس نے 2015 میں بنایا تھا.
یہ ایشیا کپ کا تیسرا میچ ہے. ہفتہ کو شروع ہوئے ٹورنامنٹ میں سری لنکا کو پہلے ہی میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسے بنگلہ دیش نے 137 رن سے ہرایا تھا، سری لنکا اگر افغانستان سے ہار جاتا ہے تو وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا.
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اچھی شروعات کی، اس کے اووپنرس نے شراکت داری کرتے ہوئے 57 رن بنائے.