the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد، 21/ جنوری(یواین آئی)آسڑیلیا میں کھیلی گئی ٹسٹ سیریز کے ہیرو حیدرآبادی تیز گیند باز محمد سراج کے شہر پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیاوہ ممبئی سے شمس آبادایرپورٹ پرآج صبح پہنچے انہوں نے اپنی پہلی مصروفیت کے طورپر والد کی قبر پر حاضری اور ان کے لئے دعائے مغفرت کی  اس موقع پر وہ باپ کے سایہ سے محروم ہونے پر کافی مغموم اوردل گیر بھی دیکھے گئے واضح رہے کہ محمد سراج نے حالیہ دورہ آسڑیلیا میں سب سے زیادہ 13وکٹیں حاصل کیں انہوں نے اپنے کئیرئیر کا اولین ٹسٹ ملبورن میں کھیلتے ہوئے میچ میں



پانچ وکٹیں لی تھی محمد سراج نے برسبین میں آسڑیلیا کی دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کو بھاری سبقت سے روکا اور ہندوستان کے لئے جیت کا نشانہ 328رن کو قابل عبور بنایا۔انہوں نے اپنی نپی تلی بولنگ کے ذریعہ آسڑیلیا کی مجموعی سبقت کو327رنز تک محدود رکھا۔آسڑیلیا پہنچنے کے بعد محمد سراج کو ان کے والد کی موت کا صدمہ لگا اور بعد ازاں ان کو نسلی تعصب کا شکار ہونا پڑا لیکن انہوں نے اپنی کارکردگی پر اس کو اثرانداز ہونے نہیں دیا۔ ان کے اسپورٹنگ اسپرٹ کی نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں ستائش کی گئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.