: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
لندن ، 17 جولائی (یو این آئی) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ٹیم کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو بایو سیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے معافی مانگنی چاہئے کیونکہ ونڈیز کی ٹیم نے انگلینڈ کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئے بہت بڑا
خطرہ مول لیا ہے۔
آرچر نے بایو سیکیور پروٹوکول کی خلاف ورزی کی تھی جس کے بعد انہیں دوسرے میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔
اگرچہ آرچر نے اس کے لئے معذرت کرلی تھی لیکن انھیں اپنے اس غیر ذمہ دارانہ فعل کی وجہ سے اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔