حیدرآباد 3 فروری 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے صدر کے طور پر امرناتھ کی تقرری عمل میں آئی ہے۔ بی سی سی آئی کے امبودسمین نے اس سلسلے میں باضابطہ احکامات جاری کئے۔ سابق صدر جگن
موہن راؤ کی گرفتاری کے بعد گزشتہ نو ماہ سے عہدہ خالی تھا۔ امبودسمین نے امرناتھ کی درخواست پر غور کے بعد انہیں صدر مقرر کیا۔ واضح رہے کہ 20 اکتوبر 2023 کے انتخابات میں جگن موہن راؤ نے امرناتھ کو ایک ووٹ کے فرق سے شکست دی تھی۔