: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) ترکی کے استنبول میں جاری آئی بی اے خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے 12ویں ایڈیشن میں بدھ کا دن ہندوستان کے لئے بہت اچھا رہا اس دن ہندوستان کی دو باکسر پروین اور نکہت زرین نے شاندار جیت درج کرکے اگلے راؤنڈ میں انٹری کی اس کے علاوہ منیشا (57 کلوگرام) بھی فاتح رہیں پروین نے جہاں بہترین کارکردگی کے ساتھ یک طرفہ انداز میں یوکرین کی ماریا بووا کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں
انٹری کی ، وہیں تلنگانہ کی نکہت نے 52 کلوگرام وزن کے زمرے کے ابتدائی راؤنڈ میچ میں میکسیکو کی ہیریرا الواریز کو 5-0 سے یک طرفہ شکست دی۔
اس سال فروری میں اسٹرینڈجا ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیتنے والی 25 سالہ نکہت نے پہلے راؤنڈ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔
حریف کھلاڑی کے ہر حملے سے بچتے ہوئے نکہت نے کچھ درست اٹیک کئے اور تمام ججوں کو متاثر کرتے ہوئے اس راؤنڈ میں پورے پوائنٹس حاصل کیے ۔