- کابل ، 10 دسمبر (یو این آئی) افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے قومی ٹیم کے کوچ جو ناتھن ٹروٹ کے عہدے کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے اے سی بی نے
2024 میں ٹیم کی کامیابیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے اس توسیع کے تحت
ٹروٹ 2025 کے آخر تک افغانستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہیں گے تاہم ، نجی وجوہات کی بنا پر وہ آئندہ زمبابوے کے دورے میں صرف ون ڈے فارمیٹ کے لیے دستیاب ہوں گے ان کی غیر موجودگی میں حامد حسن بطور ہیڈ کوچ اور نوروز منگل بطور اسسٹنٹ کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔