: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،20اگسٹ(ایجنسی) ریو اولمپکس میں تمغہ جیتنے والی خواتین کھلاڑیوں پی وی. سندھو اور ساکشی ملک پر پیسوں اور تحفوں کی بارش ہونے لگی ہے. ہندوستان کا نام بلند کرنے کے لئے الگ الگ حکومتیں دونوں کھلاڑیوں کو انعام کے طور پر نقد رقم، سرکاری کام اور پلاٹ دینے کا اعلان کر چکی ہیں. تو حیدرآباد ضلع بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر V Chamundeshwarnath نے کہا ہے کہ وہ پی وی. سندھ کو BMW کار
دیں گے-
آندھرا پردیش کی حکومت نے سلور میڈل جیتنے والی سندھو کو 3 کروڑ روپے، سرکاری کام اور پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے. اس کے علاوہ آندھرا حکومت نے سندھو کو 1000 گز کا پلاٹ اور سرکاری نوکری دینے کا فیصلہ کیا ہے. جبکہ تلنگانہ حکومت نے سندھو کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے.