ذرائع:
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ڈھاکہ میں منعقدہ ویمنز کبڈی ورلڈ کپ 2025 میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ فائنل میں چائنیز تائپے کو 35-28 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چمپئن بننے پر انہوں نے پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ
کھلاڑیوں نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی خواتین نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ موقع ملنے پر وہ ہر میدان میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرسکتی ہیں۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ ٹیم کی یہ غیر معمولی کامیابی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی اور نوجوانوں کو اعلیٰ مقام حاصل کرنے کی ترغیب دے گی۔