the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کون سی کرکٹ ٹیم برطانیہ میں کھیلی جانے والی موجودہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
کہہ نہیں سکتے

دنیا کی نمبر ایک خاتون ڈبلز کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا هنگس نے برسبین کی خطابی کامیابی کو سڈنی میں بھی دہرانے کے مقصد کے ساتھ یہاں سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
دنیا کی نمبر ایک اور نمبر دو کھلاڑی کی جوڑی نے فاتحانہ مہم کو آگے بڑھانے کے ساتھ مسلسل اپنا 27 واں میچ بھی جیت لیا۔
ثانیہ هنگس نے خواتین ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں اناستاسيا روڈيونووا اور ایرینا روڈيونووا کی جوڑی کو مسلسل سیٹوں میں 6۔
2 ،6۔
3 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں جگہ بنائی۔
ہند سوئس کھلاڑی نے سال 2016 کا آغاز گزشتہ ہفتے برسبین انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں ٹائٹل جیتنے کے ساتھ کیا تھا جو اس جوڑی کا ایک ساتھ مسلسل چھٹا خطاب ہے۔
اس درمیان مرد ڈبلز میں ہندستان کے روہن بوپنا نے اپنے جوڑی دار رومانیہ فلوران مرجيا کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
چوتھی سیڈ جوڑی نے ڈینس استومن اور هینري كوٹنین کو تین سیٹوں کی جدوجہد میں 6۔
7 ،6۔
3، 10۔
8 سے شکست دی۔
یو این آئی۔
این اے۔
ظ ا۔
1812

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.