: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
تیز گیند باز موہت شرما نے گرل فرینڈ شویتا کے ساتھ کی منگنی
نئی دہلی،18جنوری(ایجنسی) ہندوستانی کرکٹر موہت شرما نے گرل فرینڈشویتا سے اتوار کو دہلی کے موریا ہوٹل میں منگنی کرلی- . حاصل معلومات کے مطابق، انتہائی خاموشی طریقے سے ہوئی اس تقریب میں صرف ان کے قریبی رشتہ دار ہی شامل ہوئے تھے. ہریانہ سے آنے والے موہت ٹخنوں میں چوٹ کی وجہ ٹیم انڈیا سے باہر ہیں. ٹیم انڈیا کے فاسٹ
بولر موہت کافی وقت سے کولکتہ کی رہنے والی 27 سالہ شویتا کے ساتھ ریلیشن میں تھے. شویتا ہوٹل مینجمنٹ کا کورس کر رہی ہیں. اگرچہ انڈیا. ڈاٹ کام پر شائع رپورٹ کے مطابق، ابھی تک موہت شرما کے خاندان کی طرف سے اس منگنی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے. لیکن ٹویٹر پر ان کے شائقین کی جانب سے مبارکباد ملی ہیں- غور طلب ہے کہ حالیہ دنوں میں کئی ہائی پروفائل کھلاڑیوں نے زندگی کی دوسری اننگز شروع کی ہے.