ذرائع:
حیدرآباد میں ممنوعہ چینی مانجہ سے ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔پرانے شہر حیدرآباد کے علاقہ نواب صاحب کنٹہ سے تعلق رکھنے والا جمیل موٹر سائیکل پر چارمینار کی طرف جا رہا تھا کہ
شمشیر گنج کے قریب اچانک چینی مانجہ اس کے گلے میں پھنس گیا، جس کے نتیجہ میں اس کے گلے پر گہرا زخم آیا۔مقامی افراد نے فوری طور پر زخمی نوجوان کو ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ واقعہ کے بعد عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔