the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

T20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے کے لیے آپ کی پسندیدہ کرکٹ ٹیم کون سی ہے؟

انڈیا
جنوبی افریقہ
نیوزی لینڈ
حیدرآباد 31 مارچ 2026 (اعتماد نیوز) حیدرآباد شہر میں بائیک اسٹنٹس کا جنون خطرناک رخ اختیار کرگیا ہے، جہاں کچھ نوجوان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے ہیں۔ تازہ واقعہ اٹاپور کے مرکزی شاہراہ پر پیش آیا، جہاں چند نوجوانوں نے پولیس کے سامنے ہی خطرناک اسٹنٹس کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔تفصیلات کے مطابق، عطاپور پولیس اسٹیشن حدود میں گشت کر رہی پولیس کے سامنے ہی کچھ نوجوان تیز رفتاری سے بائیکس پر آئے۔ انہوں نے نہ ہیلمٹ پہنا تھا اور نہ ہی ٹریفک قوانین کی کوئی پرواہ کی، بلکہ ایک ہی بائیک پر



خطرناک انداز میں سفر کرتے ہوئے اسٹنٹس شروع کردیے۔ یہاں تک کہ انہوں نے اپنے ان کارناموں کو موبائل فون پر ریکارڈ کرتے ہوئے پولیس کو چیلنج کرنے جیسا رویہ اختیار کیا۔پولیس کے سامنے اس طرح کی حرکتیں دیکھ کر عطاپور پولیس فوری حرکت میں آگئی۔ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے نوجوانوں کا فلمی انداز میں پیچھا کیا گیا اور آخرکار انہیں گھیر کر گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار نوجوانوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ان کی بائیکس ضبط کرلی گئی ہیں اور ان کے والدین کو بلا کر کونسلنگ دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.