: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو ملک کی ترقی اور کامیابی کی بنیاد بتاتے ہوئے کہا کی ہے کہ قوم کی تعمیر میں ان کی فعال شرکت سے قوم تیزی سے ترقی کرتی ہے اور عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کرتی ہے۔
مسٹر مودی نے آج یہاں ویڈیو کا نفرنس کے ذریعہ روزگار میلے سے خطاب کیا اور مختلف سرکاری محکموں اور تنظیموں میں 51,000 سے زیادہ نو تعینات نوجوانوں کو تقرری نامے تقسیم
کئے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کے لیے نئی ذمہ داریاں شروع ہو گئی ہیں جن میں ملک کے معاشی ڈھانچے کو مضبوط کرنا، داخلی سلامتی کو مضبوط بنانا، جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر میں کردار ادا کرنا اور محنت کشوں کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس ایمانداری کے ساتھ ری کے ساتھ یہ نوجوان اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے اس کا ہندوستان کے ترقی یافتہ ملک بننے کے سفر پر انتہائی مثبت اثر پڑے گا۔