the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 15 جولائی (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے نوجوانوں سے بدھ کو اپیل کی کہ وہ علم کے ساتھ ساتھ ہنر اور مہارت بھی سیکھیں اور کووڈ کے بعد دنیا کے سامنے ہندوستان کی انوویشن کی طاقت کو پیش کریں۔
مسٹر مودی نے یوم عالمی مہارت کے موقع پر وزارت اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروباری کے ذریعہ ایک ڈیجیٹل کنکلیو سے خطاب کرتے ہوئے یہ اپیل کی۔اسی دن پانچ برس پہلے اسکل انڈیا مشن کی ابتدا ہوئی تھی۔
وزیر اسکل ڈیولپمنٹ وکاروباری ڈاکٹرمہندر ناتھ پانڈے، اسکل ڈیولپمنٹ اور کاروباری کی وزیر مملکت آر کے سنگھ



اور لارسن اینڈ ٹوبرو لمٹیڈ کے گروپ چیئرمین اے ایم نائک نے بھی اس کانفرنس سے خطاب کیا۔ لاکھوں کی تعداد میں زیرتربیت کے نیٹورک سمیت سبھی فریقوں نے اس کانفرنس میں حصہ لیا۔
وزیراعظم نے نوجوانوں سے نئی نئی مہارت سیکھنے اور ہنر کو بہتر بنانے کی اپیل کی جس سے وہ تیزی سے بدلتے کاروباری ماحول اور بازار کی صورتحال میں مسلسل اس کا حصہ بنے رہ سکیں۔
وزیراعظم نے اس موقع پر ملک کے نوجوانوں کو مبارک باد دی اورکہا کہ یہ دنیا صحیح معنوں میں نوجوانوں کی ہے کیونکہ ان میں ہمیشہ نئے نئے ہنر سیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.