the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
کلکتہ26مئی (یواین آئی)خلیج بنگا ل میں برپا ’’یاس طوفان‘‘ اڑیسہ کے بالاسورسے ساحل سے صبح 9.15بجے ٹکرانا شروع کردیا ہے وزیر اعلی ممتا بنرجی جنہوں نے پوری رات ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو میں کنٹرول روم میں بیٹھ کر مورچہ سنبھالا, کہا کہ مشرقی مدنی پورمیں صورت حال بہت ہی خراب ہے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ممتابنرجی نے کہا کہ بنگال میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ ہم مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بہت سارے علاقے سیلاب کے پانیوں میں غرق ہورہے ہیں۔ جو پانی میں آپ دیکھ رہے ہیں وہ خوفناک ہے۔کم سے کم 30ہزار مکانات تباہ ہوچکے ہیں ۔حالات پر میری پوری نگاہ ہے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ مشرقی مدنی پور میں 51 ڈیموں کو نقصان



پہنچا ہے۔ مشرقی مدنی پور سے اب تک 3.6لاکھ افراد کو نکالا جا چکا ہے۔ ضرورت پڑنے پر فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے۔ممتا بنرجی کی رپورٹ کے مطابق ، ساحلی علاقے میں 60 کلومیٹر پشتے تباہ ہوگئے ہیں۔ بہت سے ڈیم ٹوٹ چکے ہیں۔ یہاں تک کہ نندی گرام بھی سیلاب کی زد میں آگیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت اور سرکاری عملہ شہریوں کی خدمات کے لے مستعد ہیں ۔وہ خود ہی مشرقی مدنی پور ضلع حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ تباہی 6سے 7گھنٹے تک جاری رہے گی ۔
ادھر ، یاس کا لینڈ فال شروع ہوچکا ہے۔ صبح 9: 15 بجے سے طوفان یاس نے بالشور میں دھامرا بندرگاہ کے قریب زوردار گولہ باری شروع کردی۔ اگلے 3 گھنٹوں تک لینڈ لینڈ کا عمل جاری رہے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.