the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیم آئی پی ایل 2025 کی ٹرافی جیتے گی؟

رائل چیلنجرز بنگلورو
گجرات ٹائٹنز
پنجاب کنگس
نئی دہلی، 11 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا کہ پہلے ہندوستان کی اپنی خارجہ پالیسی رہی ہے اور دنیا ہماری بات سنجیدگی سے سنتی تھی لیکن آج صور تحال ایسی ہے کہ دنیا پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت تو کرتی ہے لیکن کوئی بھی ملک ہندوستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی بھو پیش بگھیل نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پر یس کا نفرنس میں کہا کہ پنڈت جواہر لعل نہرو کے دور سے لے کر ڈاکٹر منموہن سنگھ کے دور تک ملک کی خارجہ پالیسی میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئی، جس کی وجہ سے پوری دنیا کے ا دنیا کے لوگ ہندوستان



کی بات کو سنجیدگی سے سنتے تھے اور ہم سے وابستگی بھی رکھتے تھے۔ 
انہوں نے کہا کہ آج حالات پوری طرح بدل چکے ہیں۔ صور تحال یہ ہے کہ پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ دہشت گردی کے اس واقعے کو پوری دنیا نے مذموم قرار دیا لیکن اس واقعے پر کوئی ملک ہمارے ساتھ نہیں کھڑا ہوا۔ اس کے علاوہ، ہندوستان اور پاکستان کے در میان تنازعہ کے دوران، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آدھا گھنٹہ پہلے ٹویٹ کیا کہ " میں نے جنگ بندی کرادی ہے۔ "مسٹر ٹرمپ نے یہ بات کئی بار کہی، جس کی وجہ سے پوراملک اپنی توہین محسوس کر رہا ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان نے کبھی کسی دوسرے ملک کی ثالثی قبول نہیں کی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.