: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سوئٹزرلینڈ کے شہرڈاوس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر تلنگانہ پویلین میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ممتاز کارپوریٹ نمائندوں اور عالمی سرمایہ کاروں سے اہم ملاقاتیں کیں ان ملاقاتوں میں کئی بڑی کمپنیوں کے نمائندوں نے ریاست تلنگانہ میں کاروبار شروع کرنے اور بڑے
پیمانہ پر سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ تلنگانہ رائزنگ کے عزم کو مزید تقویت دیتے ہوئے، عالمی صنعت کاروں نے ریاست کے بہتر تجارتی ماحول اور سرکاری پالیسیوں کی ستائش کی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ میں سرمایہ کاری کے لئے عالمی کمپنیوں کا آگے آنا ایک خوش آئند قدم ہے جس سے ریاست کی معاشی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔