ذرائع:
تلنگانہ ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ اگر میاں بیوی دونوں ملازمت پیشہ ہوں تو بیوی کا کھانا نہ پکانا ظلم کے زمرے میں نہیں آتا اور اس بنیاد پر طلاق نہیں دی جا سکتی۔ عدالت نے کہا
کہ کام کے اوقات میں فرق کے باعث کھانا نہ بنانا فطری امر ہے۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ حمل کے دوران بیوی کا میکے میں رہنا یا علیحدہ رہائش کا مطالبہ نہ کرنا ظلم نہیں۔ ان نکات کی بنیاد پر ہائی کورٹ نے شوہر کی جانب سے دائر طلاق کی درخواست مسترد کر دی۔