: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بھوپال، 16 نومبر (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے آج کہا کہ خواتین کے اپنی مدد آپ گروپس پورے ملک کو بااختیار بنا رہے ہیں، خواتین کے پاس پنچایت سے لے کر 'پارلیمنٹ' تک پہنچنے کی طاقت ہے، اس لیے انہیں موقع دینا ہمارا فرض ہے محترمہ مرمو یہاں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ کانفرنس
سے خطاب کر رہی تھیں مدھیہ پردیش پنچایت اور دیہی ترقی کے محکمے کے اس پروگرام میں گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر ارجن منڈا، ریاستی حکومت کے وزراء بھوپیندر سنگھ، مہندر سنگھ سسودیا، پریم سنگھ پٹیل، ایم پی پرگیہ ٹھاکر اور ریاستی یونٹ کے اراکین نے شرکت کی۔