نئی دہلی، 28 جولائی (یو این آئی) لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ میں دون کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے اور کانگریس مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے ایسے واقعات کو برداشت نہیں کرے گی مسٹر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، چھتیس گڑھ میں دو کیتھولک نن کو ان کے مذہبی عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا
اور جیل بھیج دیا گیا یہ انصاف نہیں ہے بلکہ بی جے پی۔ آرایس ایس کی غنڈہ گردی ہے۔ یہ اس حکومت کے تحت اقلیتوں پر خطر ناک ظلم کی مثال اور منظم جبر کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا، یو ڈی ایف کے اراکین پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ میں احتجاج کیا۔ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ مذہبی آزادی سب لوگوں کا آئینی حق ہے۔ ہم ان کی فوری رہائی اور اس نا انصافی کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔