مالے نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) مالدیپ کے صدر محمد معزو نے ہفتہ کو زور دیا کہ ان کی حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کسی بھی ملک کو ان کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور مالدیپ کے لوگ ملک کی زمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے
پر عزم ہیں۔
مسٹر معز ومالدیپ کے 60 ویں یوم آزادی کے موقع پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (ایم این ڈی ایف) اور مالدیپ پولیس سروس (ایم پی ایس) سے خطاب کر رہے تھے۔
مالدیپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدر نے مشترکہ تقریب میں دونوں افواج سے خطاب کیا ہے۔