: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 اکتوبر (یو این آئی) کانگریس کے نو منتخب صدر ملک ارجن کھڑگے نے بدھ کے روز کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے اپنی انارکی کی وجہ سے ملک کے سامنے کئی چیلنجز کھڑے کر دیے ہیں اور کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو ذمہ دار سیاسی جماعت کے ممبر ہونے کے ناطے ملک کے لیے بحران پیدا کر رہے ان چیلنجوں کا منہ توڑ جواب دینا
ہے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صدر کے طور پر انتخاب کا سرٹیفکیٹ دینے کے لیے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے مودی حکومت پر سیدھا حملہ کیا اور کہا کہ حکومت کی انتشار پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک اور سماج کے سامنے بحران پیدا ہوگیا ہے اور کانگریس ایک ذمہ دار تنظیم ہونے کے ناطے ان تمام چیلنجوں کا منہ توڑ جواب دے گی۔