the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کون سی کرکٹ ٹیم برطانیہ میں کھیلی جانے والی موجودہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 28 جولائی (یو این آئی) افغانستان میں طالبان کی نیک نیتی پر سوال کرتے ہوئے امریکہ نے آج یقین دلایا ہے کہ وہ اتحادی افواج کے انخلا کے باوجود ملک میں موثر طور پر موجود رہے گا اور وہاں معاشی اور سلامتی کے معاملات میں فعال کردار ادا کرے گا امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے آج یہاں وزیر خارجہ ایس ایس جے شنکر کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب میں یہ باتیں کہیں۔
مسٹر بلنکن نے کہا کہ ملاقات میں دونوں ممالک نے افغانستان سمیت علاقائی سلامتی سے متعلق تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک پرامن ، محفوظ اور مستحکم افغانستان میں ہندوستان اور امریکہ دونوں کے مفادات ہیں۔ خطے میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے افغانستان کے استحکام اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتا رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ "افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد بھی ہم افغان عوام کی کامیابیوں کو برقرار رکھنے اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔"
افغان امن عمل کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر بلنکن نے تسلیم کیا کہ افغانستان میں کوئی فوجی حل ممکن نہیں ہے اور یہ کہ پائیدار حل صرف اور صرف طالبان اور حکومت کے مابین ایک معاہدے کے ذریعے ہی نکلے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2021 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.