the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 4 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ ہجوم کے ذریعہ قتل (ماب لنچنگ) کے واقعات کو روکنے کے لئے تعزیرات ہند (آئی پی سی) اور مجرمانہ پینل کوڈ (سی آر پی سی ) سے متعلق دفعات میں تبدیلی کے لئے غور و خوض کیا جارہا ہے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ اس معاملے میں حال ہی میں وزرائے اعلی اور گورنروں کو خط لکھا گیا ہے اور متعلقہ قوانین میں تبدیلی کرنے کےمشورے طلب کئے گئے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اس ماب لنچنگ



کو روکنے کےلئے تجربہ کار افسران اور ماہرین سے صلاح ومشورہ کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں غو ر و خوض کرنے اور سفارشات دینے کے لئے حکومت نے وزیروں کا ایک گروپ تشکیل دیا ہے اور اس کی میٹنگ منعقد ہوچکی ہے۔ ماب لنچنگ سے متعلق معاملات میں آئی پی سی کی دفعہ 300 اور 302 کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔ اس کے تحت سزائے موت یاعمر قید کی کا التزام ہے۔
وزیر داخلہ نےکہا کہ تشدد کی جھوٹی خبروں اور افواہوں پر نظر رکھی جاتی ہے اور ان سے نپٹنے کے کارگر طریقے استعمال کئے جاتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.