the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 4 فروری (یو این آئی) راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے شاہین باغ بنا ہے اور اگر یہی حال رہا تو پھر پورا ملک میں شاہین باغ بن جائے گا ۔
مسٹر آزاد نے صدر کے خطاب پرشکریہ کی تحریک میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہونے کی وجہ سےعوام کی توجہ ہٹانے کے لئے قومی شہریت (ترمیمی) قانون (سی اے اے) لیکر آئی اور جموں کشمیر کی ترقی کے بارے میں جھوٹ



پھیلاکر وہاں سے 370 کو ہٹا یا اور وہاں کی پوری معیشت برباد کردی۔ صرف یہی نہیں ، انہوں نے وہاں کے رہنماؤں کو بھی نظربند کرلیا۔
کانگریس کے ممبر نے ان تمام رہنماؤں کو رہا کرنے اور جموں و کشمیر کی پرانی صورتحال کو بحال کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں ایک قانون لانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
مسٹر آزاد نے بی جے پی کے ممبروں کی طرف سے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں بار بار غیر مہذب باتیں کرنے پر بی جے پی پر بھی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں پارٹی سے معطل کردیا جائے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.