the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سرجیکل ماسک، وینٹی لیٹر اور دیگر آلات کی برآمدات کی اجازت دینے کےلئے حکومت کو سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا اور سوال کیا کہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کی صلاح کے باوجود یہ قدم کس کے اشارے پر اٹھایا گیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے پیر کو وزیراعظم نریندر مودی کو خطاب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’عزت مآب وزیراعظم جی، ڈبلیو ایچ او کی وینٹی لیٹر، سرجیکل ماسک کی وافر اسٹاک رکھنے کی صلاح کے برخلاف ہندوستانی حکومت نے 19 مارچ تک ان سبھی چیزوں کی برآمدات کی اجازت کیوں دی‘‘۔
انہوں نے اس اجازت



کو کورونا وائرس کے پیش نظر ایک مجرمانہ سازش بتایا اور حکومت سے پوچھا ’’یہ کھلواڑ کن طاقتوں کی شہ پر ہوا؟ کیا یہ مجرمانہ سازش نہیں ہے؟‘‘
اس سے قبل کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کرکے حکومت کے اس رویہ پر تنقید کی اور الزام لگایا کہ اس نے 10 گنا زیادہ قیمت پر اس سامان کو برآمد کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ میں کہا”ڈبلیو ایچ او نے وینٹی لیٹر، سرجیکل ماسک، ڈسپوسبل سرجیکل، کورال کی برآمد کی ہندوستان نے 19 مارچ تک 10 گنا قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت دی“۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے حکومت ہند کے اس حکم کو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں ان اشیاء کی برآمدگی کی اجازت دی گئی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.