: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 05 اگست (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرانے کہا ہے کہ بہار میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا کام انتہائی تشویشناک ہے اور حکومت سے اس پر پارلیمنٹ میں بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے سوالات پوچھے جارہے ہیں، لیکن حکومت جواب دینے کے لیے تیار نہیں ہے ، اس لیے وہ حربے استعمال کر رہی ہے پارلیمنٹ
ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے محترمہ واڈر ا نے کہا کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں جواب دینا چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری سوال پوچھنا ہے اور سوالوں کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، لیکن مودی حکومت جواب نہیں دیتی۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی پر بحث کرنے سے کیوں بیچ رہی ہے۔